[]
نئی دہلی: وقف ترمیمی بل کے مسئلہ پر ملک کے کئی عیسائی ارکان پارلیمنٹ نے مسلمانوں کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عیسائی ارکان پارلیمنٹ نے دہلی میں کیتھولک بشپ کانفرنس آف انڈیا (سی بی سی آئی) کے اجلاس میں کہا ہے کہ
عیسائی فرقہ کو وقف ترمیمی بل پر اصولی طور پر اپنا رخ اختیار کرنا چاہیے کیونکہ یہ آئین میں موجود اقلیتوں کے حقوق کو متاثر کرتا ہے۔ ہندوستان میں کیتھولک عیسائیوں کی اعلیٰ تنظیم سی بی سی آئی نے 3 دسمبر کو سبھی عیسائی ارکان پارلیمنٹ کی ایک میٹنگ طلب کی تھی۔ میٹنگ میں تقریباً 20 اراکان پارلیمنٹ نے حصہ لیا جن میں زیادہ تر اپوزیشن پارٹیوں سے تھے۔
میٹنگ میں شامل اراکین پارلیمنٹ میں ترنمول کانگریس پارلیمانی پارٹی کے رہنما ڈیرک اوبرائن، کانگریس کے ہبی ایڈن، ڈین کُوریاکوس، اینٹو اینٹنی اور سی پی آئی (ایم) کے جان برٹاس شامل تھے جبکہ بعد میں مرکزی وزیر مملکت جارج کورین بھی میٹنگ میں شامل ہوئے۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عیسائی قیادت کو
“آئین کا تحفظ نہیں کرنے والوں کو باہر نکالنے” کے لیے ایک اسٹینڈ لینا چاہیے۔