شدید ٹھنڈ کے لیے ہو جائیں تیار، آئی ایم ڈی نے اگلے 2 دنوں تک کئی ریاستوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا

[]

کچھ ریاستوں میں موسم کی تبدیلی کا امکان ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق پنجاب، ہریانہ، مغربی اتر پردیش سمیت کئی ریاستوں میں اگلے 2 دنوں تک بارش ہوگی۔

سردی، تصویر آئی اے این ایسسردی، تصویر آئی اے این ایس
سردی، تصویر آئی اے این ایس
user

ہندوستان میں اس وقت موسم سرما ہے، لیکن کئی ریاستوں میں ٹھنڈ کا اثر زیادہ دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔ لیکن اب دھیرے دھیرے ٹھنڈ میں اضافہ ہونے کی قوی امید ہے۔ ابھی شمالی ہند میں سردی کچھ زیادہ ہے، لیکن ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہونے والا ہے۔ دراصل کچھ ریاستوں میں سردی کی پیشین گوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے موسم کا مزاج مزید سرد ہو جائے گا۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق پنجاب، ہریانہ، مغربی اتر پردیش سمیت کئی ریاستوں میں اگلے 2 دنوں تک بارش ہوگی۔ اس وجہ سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق یہ بارش ’ویسٹرن ڈسٹربنس‘ کی وجہ سے ہوگی۔ 8 اور 11 دسمبر کو پہاڑی علاقوں کے ساتھ ہی میدانی علاقوں میں بھی اس کا اثر نظر آئے گا۔ دوسری جانب خلیج بنگال میں بننے والے کم دباؤ کی وجہ سے بھی 10 سے 13 دسمبر کو جنوب میں شدید بارش ہوگی۔ ساتھ ہی تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔

ساحلی تمل ناڈو میں 12 دسمبر کو شدید بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ ساحلی آندھرا پردیش اور یمن میں 11 اور 12 دسمبر کو بارش ہوگی۔ کیرالہ اور ماہے میں 11 سے 13 دسمبر تک بارش ہونے کا امکان ہے۔ اگر شمال مشرقی ریاستوں کی بات کی جائے تو آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، میزورم، منی پور اور تریپورہ میں 9 دسمبر کو بارش ہوگی۔ اگر شمالی ہندوستان کی بات کریں تو پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور اتر پردیش میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔ یہاں 8 سے 10 دسمبر تک بارش ہوگی۔ ہماچل پردیش میں 10 سے 12 دسمبر تک دھند چھائی رہے گی۔ مغربی بنگال اور سکم میں بھی 10 دسمبر کو بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ 9 سے 13 دسمبر تک شمالی راجستھان میں سرد لہر کی شدت محسوس کی جائے گی۔

آئی ایم ڈی نے ہفتہ کے روز کہا کہ مغربی بنگال کے نشیبی-ہمالیائی علاقے کے کچھ حصوں میں 10 دسمبر تک دیر رات اور صبح کے وقت میں گہرا دھند چھایا رہ سکتا ہے۔ ریاست کے جنوبی حصے میں مغربی میدناپور، جھارگرام، پرولیا، بنکورا، پوربا اور مغربی بردھمان، بیر بھوم، مرشد آباد اور نادیہ اضلاع میں 9 دسمبر کو ایک یا 2 مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اگر درجہ حرارت کی بات کریں تو شمال مغربی ہندوستان میں کم از کم درجہ حرارت 5 سے 10 ڈگری سیلسیس کے درمیان ہے۔ مدھیہ پردیش اور مشرقی ہندوستان میں کم از کم درجہ حرارت 15 سے 20 ڈگری کے درمیان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راجستھان کو چھوڑ کر پورے شمال مغربی ہندوستان میں درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *