فلم پشپا 2 کے پرپمئر کے دوران بھگدڑ کا واقعہ، خاتون کی موت پر اداکار الوارجن کااظہار دکھ (ویڈیو پیام جاری)

[]

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے ایک تھیٹرمیں تلگوفلم پشپا 2کے پرئمیر کے دوران ہوئی بھگدڑمیں ایک خاتون کی موت کے واقعہ پر اس فلم کے اداکارالوارجن نے گہرے دکھ کااظہار کیا ہے۔انہوں نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر اس خصوص میں کئے گئے پوسٹ میں کہا”سندھیا تھیٹر میں ہوئے المناک واقعہ پردل کی گہرائیوں سے صدمہ ہوا ہے۔

 اس ناقابل تصور مشکل وقت میں غمزدہ خاندان کے ساتھ میں دلی تعزیت کااظہارکرتاہوں۔ میں انہیں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ وہ اس درد میں اکیلے نہیں ہیں۔ غم کی اس گھڑی میں اس مشکل سفر میں ان کی مدد کرنے کے لیے میں پرعزم ہوں۔

“واضح رہے کہ دو دن پہلے آر ٹی سی ایکس روڈ سکندرآبادکی سندھیا تھیٹر میں پشپا 2 فلم کا پریمئر شو منعقد کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے اور اداکار الو ارجن بھی موجود تھے۔

اس موقع پر الو ارجن کے گرد ہجوم کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجہ میں ایک خاتون کی موت ہو گئی۔اداکار نے فوری طورپراس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اس خاتون کے خاندان کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے 25 لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کرنے کا اعلان ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ کیا۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *