دوستونوں کے درمیان طالبہ کا سرپھنس گیا، لڑکی کو بحفاظت نکال لیا گیا (ویڈیو)

[]

حیدرآباد: تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع میں تیسری جماعت کی طالبہ علم کا سر اسکول میں دو ستونوں کے درمیان پھنس گیا۔کافی کوششوں کے بعد اس طالبہ کو بچالیاگیا جس پر والدین اور اساتذہ نے راحت کی سانس لی۔ یہ واقعہ جمعہ کو ضلع کے پلجالا پرائمری اسکول میں پیش آیا۔

تیسری جماعت کی طالبہ سریتا وقفہ کے دوران کھیلتے ہوئے غلطی سے اسکول کے احاطہ میں دو ستونوں کے درمیان پھنس گئی۔ اس کی چیخیں سن کر دیگر طلبہ نے فوراً اساتذہ کو اطلاع دی جو اسے بچانے کے لیے دوڑپڑے۔

سریتا زاروقطار رو رہی تھی جس پر والدین اور گاؤں والے بھی اسکول پہنچ گئے۔ فوری طور پر مزدوروں کو موقع پر بلایا گیا اور وہ طالبہ کو کوئی نقصان پہنچائے بغیر ستون کے ایک چھوٹے سے حصے کو گرانے میں کامیابی حاصل کرلی گئی۔اس طرح تقریباً ایک گھنٹے کے بعد سریتا کو بحفاظت بچا لیا گیا۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *