[]
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے ریاست میں کانگریس کی عوامی حکمرانی کے ایک سال کی تکمیل کے موقع پر شہریوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیام میں کہا کہ آج کانگریس کی عوامی حکومت کے قیام کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔
وزیر کے طور پر حلف لینے کے بعد ایک سال مکمل ہونے پر، مختلف شعبوں، انتظامیہ، اور عوامی خدمت میں وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی، نائب وزیر اعلیٰ بھٹی وکرمارکا، ساتھی وزراء، اراکین اسمبلی، اراکین قانون ساز کونسل، عہدیداروں اور کارکنان کے ساتھ ہم نے عوامی خدمت انجام دی۔
انہوں نے اس ایک سال کے دوران حکومت کی جانب سے کئے گئے کئی تاریخی فیصلوں کااحاطہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت نے کسانوں کے 2 لاکھ روپے تک کے قرض معاف کیے، شہریوں کو 200 یونٹس بجلی مفت فراہم کی،500روپئے میں پکوان گیس سلنڈرفراہم کئے۔
آرٹی سی بسوں میں خواتین کیلئے مفت بس کی سہولت فراہم کی، ایک سال میں 55 ہزار ملازمتوں کو پُر کیا۔ ہم نے گروکل تعلیمی اداروں میں 40 فیصد کاسمیٹک اور ڈائٹ چارجس میں اضافہ کیا۔حکومت نے کئی فلاحی منصوبے انجام دیے ہیں اور آئندہ چار سالوں میں تمام وعدے پورے کرنے کا عزم رکھتی ہے۔عوام کی امنگوں کے مطابق حکومت کام کرے گی۔