[]

ریاض ۔ کے این واصف
آندھراپردیش اردو اکیڈمی کی جانب سے نوازے گئے انعام یافتگان اور Phd کی ڈگری حاصل کرنے والوں کے اعزاز میں “ڈاکٹر کریم رومانی ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کدری (اے پی) نے پروفیسر مظفر علی شہ میری کی صدارت مین ایک تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا ہے۔ یہ تقریب 8 ڈسمبر 2024 کو صبح دس بجے NGO Home قریب گورنمنٹ ہائی اسکول کدری میں منعقد ہوگی۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی کے۔ کے۔ وینکٹا پرساد ایم ایل سی ہونگے۔ جبکہ پروفیسر احمد تابش اور پروفیسر امین اللہ امین مہمانان ذی وقار، اور چنا کرشنا، قادر ولی اور اوبلا ریڈی، وار پرساد راجو بطور مہمان اعزازی کرکت کریں گے۔
اس تقریب کا انعقاد بہ اشتراک و تعاون “بزم شعر و ادب، کدری اور اصغر ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کدری عمل مین آرہا ہے۔ داعیان محفل نے تمام محبان اردو و بہی خواہوں سے شرکت کی درخواست کی ہے۔