حضرت سید شاہ محمد علی الحسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت نوازؒکرناٹک وقف بورڈ متولیان کے انتخابات میں کامیاب
کئی ایک مشائیخین، متولیان، مذہبی و سماجی شخصیات کی جانب سے مبارک باد،
اوقافی مسائیل کو حل کرنے کے معاملہ میں ہر ممکنہ جدو جہد کرنے حضرت علی الحسینی صاحب کا تیقن
گلبرگہ سفیر نیوز 21نومبر:حضرت سید شاہ محمد علی الحسینی صاحب سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ گلبرگہ 21نومبر کو اعلان کردہ نتائج کے مطابق کرناٹک وقف بورڈ متولیان کے انتخابات میں منتخب ہوچکے ہیں۔ اپنی کامیابی کے بعد حضرت سجادہ نشین نے تمام رائے دہندگان سے اظہار تشکر کرتے ہوئیتیقن دیا ہے کہ وہ اوقافی مسائیل کی یکسوئی کے ضمن میں ہر ممکنہ جدو جہد کریں گے۔ محترمہ کنیز فاطمہ رکن اسمبلی گلبرگہ، جاب انوارا لحق موتی سیٹھ برادر جناب قمر الاسلام صاحب مرحوم سابق وزیر کرناٹک، ممتاز سیاسی قائید جناب فراز الاسلام، ممتاز سیاسی و سماجی خدمت گزارجناب واحد علی فاتحہ خوانی، عدنان وزیر صدر شہباز انگلش میڈئیم اسکول گلبرگہ، علی وزیر ٹرسٹی شہباز انگلش میڈئیم اسکول،ماہر تعلیم جناب ولی احمدم اجمل گو لہ کارپوریٹر، مظہر عالم خان کوڈا چیرمین، سید احمد سابق مئیر، اجمل گولہ رولنگ پارٹی لیڈر، نجم السلام احمر، زید الاسلام احمر، مبشر منیار ڈاکٹر عبدالحمید اکبر صدر شعبہ اردو خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی، ڈاکٹر اطہر معز،لیکچررخواجہ بندہ نواز یونورسٹی،ممتاز سماجی خدمت گزاران جناب ساجد علی رنجولوی، جناب شاہ نواز خان شاہین جناب حیدر علی باغبان ، صدر مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ جناب اسد علی انصاری، سینئیر صحافی جناب حکیم شاکر، جناب محی الدین پاشاہ مدیر روزنامہ انقلاب دکن ،جرنلسٹ مرزا سرفراز بیگ، جرنلسٹ شکیل احمد سہروردی، صحافی علاء الدین اکبر، صحافی مجیب خان، انجنئیر اکرم نقاش صدر انجمن ترقی اردو ہند گلبرگہ، ڈاکٹر ماجد داغی معتمد انجمن ترقی اردو گلبرگہ،ممتاز ادیب و محب اردوجناب وہاب عندلیب صاحب، امجد جاوید لیکچرر، صلاح الدین وظیفہ یاب ہیڈ ماسٹر، ڈاکٹر رفیق رہبر، حضرت بابو میاں صاحب متولی درگاہ شریف گنجوٹی اور کئی ایک متولیان، سجادگان واور دیگر مذہبی شخصیات کی جانب سے حضرت سید شاہ محمد علی الحسینی صاحب سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ ؒ وقف بورڈ متولیانکے انتخابات میں کامیبی پر دلی مبارک باد ہیش کی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ نہایت تعلیم یافتہ و سنجیدہ مزاج رکھنے والے حافظ قرآن حضرت سید شاہ محمد علی الحسینی سجادہ نشین درگا ہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ اپنے مذہبی و تعلیمی امور کے ساتھ اوقافی امور و مسائیل پر بھی بھرپور توجہ دیتے رہیں گے۔