آغا مہدی شاہ رخی کا علی پور میں خطاب ایران پر پابندی کے باوجود استقامت کامیاب رہی

  1. اتحاد کرنے والے ہمیشہ کامیاب ہوئے
    آغا مہدی شاہ رخی کا علی پور میں خطاب
    علی پور (سفیر نیوز) انجمنِ جعفریہ و البلاغ فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام بعدِ نمازِ جمعہ مسجدِ جعفریہ میں ایک تعزیتی اجلاس یادِ سفیرانِ انقلاب و حضرت مرحوم آیت اللہ العظمٰی امام خمینی کے نام سے منعقد کیا گیا اس اجلاس میں جنرل کونسیلیٹ آف ایران حیدرآباد نے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید آیت اللہ سید ابرھیم رئیسی اور ان کے ساتھی بڑے مخلص تھے اور ان کے دورِ حکومت میں ایران کو بڑی طاقت ملی ہے انہوں نے ایران کو مستحکم کیا اور ان کی بڑی خوبی یہ تھی کہ یہ ہمیشہ اتحاد کا پیغام دیا کرتے تھے آغا مہدی شاہ رخی نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کو چالیس سال سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہم ظالم طاقتوں کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں اور مظلوموں کا ساتھ دیتے آ رہے ہیں ہم آخری دم تک بھی مظلوم فلسطین کا ساتھ دیتے رہینگے، آغا مہدی شاہ رخی نے یہ بھی بتایا کہ ہم حکومتِ ہندوستان کے ممنون ہیں کہ اس ملک نے ہمیں تعزیت دی اور ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا اور ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنھوں نے ہمیں تعزیت پیش کی،مولانا اظہر حسین عابدی رکن کرناٹک وقف بورڈ نے فارسی سے اردو میں ترجمہ کیا امامِ جمعہ مولانا سید زاہد احمد اور صدر انجمن الحاج محمد عاقل سکریٹری میر علی جان نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور شال پوشی کی ڈاکٹر ناطق علی پوری نے تمام مہمانوں کا حاضرین کا خصوصی طور پر الحاج حاکم رضا اور محسن شیرازی کا شکریہ ادا ، بڑی تعداد میں علماء شعراء ذاکرین اور مومنین نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *