[]
نئی دہلی: الکٹرانکس کارپوریشن آف انڈیالمیٹڈ(ای سی آئی ایل) اور بھارت الکٹرانکس لمیٹڈ(بی ای ایل) نے الکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور وی وی پیاٹ کے مختلف پرزوں کے تیار کنندگان اور سپلائرس کے نام اور رابطہ کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔
آر ٹی آئی جہدکار وینکٹیش نائک نے حق ِ جانکاری قانون کے تحت یہ جانکاری مانگی تھی۔
ای سی آئی ایل اور بی ای ایل وزارت ِ دفاع کے تحت سرکاری شعبہ کے ادارے ہیں۔ یہ دونوں الیکشن کمیشن آف انڈیا کے لئے الکٹرانک ووٹنگ مشینس اور وی وی پیاٹ بناتے ہیں۔
وینکٹیش نائک نے دونوں پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگس سے کمپونینٹس کے پرچیز آرڈرس کی کاپی بھی مانگی تھی۔
بی ای ایل نے جواب دیا کہ مانگی گئی جانکاری کمرشیل کانفیڈنس کے تحت ہے لہٰذا اس کی تفصیلات نہیں دی جاسکتیں۔ ای سی آئی ایل سے جواب آیا کہ تفصیلات ظاہر کرنا ای سی آئی ایل کے مسابقتی موقف پر اثرانداز ہوگا لہٰذا جانکاری نہیں دی جاسکتی۔