[]
ریاض ۔ کے این واصف
چائے کے دور کے بعد چھالیا یا پان پیش کرنا ایک قدیم رویت ہے۔ عام طور سے یہ رویت گھروں میں عورتیں نبھاتی ہیں۔ یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ وقت کے بدلتے تہذیب، اقدار اور روایتن بدلتی ہیں۔
ہندوستانی اخباروں میں ایک خبر شائع ہوئی۔ جس نے پڑھنے والوں کے ابرو کھڑے کردئیے۔ خبر تھی کہ آگرہ کی رہنے والی ایک خاتون نے اپنے شوہر سے جھگڑے کے بعد اپنی واٹس ایپ اسٹیٹس پر لکھ دیا کہ جو کوئی اس کے شوہر کو قتل کرے گا وہ اسے 50 ہزار روپئے دے گی۔ خاتون کا سپاری دینے کا یہ اعلان سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ کسی نے سپاری لی تو نہیں بس واٹس ایپ وائرل کردیا۔ بتایا گیا کہ اس پر پولیس فوری حرکت مین آگئی اب آگے جو ہوگا سو ہوگا۔
سنا تو تھا کہ وقت کے ساتھ تہذیب، قدریں اور روایتن بدلتی ہین۔ مگر یہ سوچ کر ہم حیرت زدہ ہیں کہ تہذیب، قدریں اور روایتیں ایسی بدلیں گی کہ چھالیا پیش کرنے والی سپاری دے رہی ہے۔