[]
تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں 4 نوجوان ہلاک ہوگئے یہ نوجوان اپنے ایک دوست کی انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے پر پارٹی کرنے جارہے تھے
۔پولیس کے مطابق چارنوجوان جن کی عمر17برس تھی جو اپنی بائیک پر جارہے تھے کہ بائیک چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں بائیک،ضلع ورنگل کے وردھناپیٹ کے قریب ورنگل۔کھمم قومی شاہراہ پر واقع اکیم اسٹریم بریج پر پرائیویٹ ٹراویلس کی بس سے ٹکراگئی۔یہ طلبا جن کی شناخت وردھنا پیٹ اور ایلندو سے تعلق رکھنے والے گنیش، ایم سدھو، ورون تیجا اورانیل کے طورپر کی گئی ہے،وردھناپیٹ سے ایلندو کی سمت جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا