مولانا عبد العلیم فاروقی کی رحلت ملت اسلامیہ کا عظیم خسارہ دعاے مغفرت و ایصال ثواب کی اپیل : دارالعلوم سعیدیہ 

[]

نظام آباد 24/اپریل (پریس نوٹ)یہ سچ ہے کہ موت سے کسی کو رستگاری نہیں مگر اہل اللہ اور جبال علم وکوہ عمل علماء کرام کا اس دار فانی سے یوں رخصت ہوجانا بھی ملت اسلامیہ کو کسی نہ کسی اعتبار سے یقیناً یتیم کردیتا ہے چونکہ بعض شخصیات ہوتی ہیں جن کے صرف وجود ہی سے دنیا میں فتنے سر ابھارنے سے رک جاتے ہیں اور بعض فتنوں کی سرکوبی کے لئے اپنی جان تک لگادیتے ہیں مولانا عبد العلیم فاروقی صاحب بھی ایسی ہی عظیم شخصیات میں سے تھے کہ ناموس صحابہ پر آنے والی ہرچنگھاری کو بھڑکنے سے پہلے ہی سرد کیا کردیتے تھے پورے ملک میں فاروقی خانوادہ سے اللہ پاک نے تحفظ ناموس صحابہ کا جو کام لیا ہے وہ تاریخ کا ایک حسین باب ہے جس کو بھلایا نہیں جاسکتا اسی خانوادہ کے ایک عظیم سپوت مولانا مرحوم تھے جن کی ظاہری نفاست پسندی اور لسانی حق گوئ اور دلائل سے مزین گفتگو ایک پہچان تھی آپ مناظر اسلام امام اہلسنت مولانا عبدالشکور فاروقی کے حقیقی جانشین تھے ام المدارس العربیہ دارالعلوم دیوبند اور سرزمین لکھنو کا علمی مخزن دارالعلوم ندوۃ العلماء کے رکن شوریٰ تھے سوآپ کی رحلت و رخصت ناقابل تلافی نقصان ہی کہلاے گی اللہ پاک مولنا مرحوم کی مغفرت فرمائے جملہ پسماندگان کو آپ کے متعلقین ومتوسلین اور جملہ تعلق داروں کو صبر جمیل عطاء فرمائے ملت اسلامیہ کو نعم البدل عطاء فرمائے دارالعلوم سعیدیہ مالاپلی نظام آباد آپ کی رحلت پر اپنے انتہائی رنج وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے علماء کرام حفاظ عظام اور ائمہ مساجد سے پرخلوص اپیل کرتا ہے کہ وہ حسب مقدور قرآن خوانی کے ذریعہ ایصال ثواب ودعاء مغفرت کا اہتمام کریں

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *