سٹی ملٹی اسپشالٹی ہاسپٹل نظام آباد کی ڈاکٹر مریم عفیفہ گریجویٹ نیورو سرجن کو نمایاں مقام.

[]

سٹی ملٹی اسپشالٹی ہاسپٹل نظام آباد کی ڈاکٹر مریم عفیفہ گریجویٹ نیورو سرجن کو نمایاں مقام.

دہلی میں منعقدہ تقریب کے دوران اٹارنی جنرل آف انڈیا کے ہاتھوں ملک کی پہلی کم عمر مسلم ڈاکٹر کے اعزاز سے سرفراز.

نظام آباد. 23/اپریل _( اردو لیکس) سٹی ملٹی اسپشالٹی ہاسپٹل بودھن روڈ نظام آباد پراپنی طبی خدمات بحس خوبی انجام دینے والی ڈاکٹر مریم عفیفہ (ایم بی بی یس. ایم ایس جنرل سرجری ڈی این بی جنرل سرجری ایم آر ایس) نے شعبہ طب میں نمایاں مقام حاصل کیا. جس پر ڈاکٹر مریم عفیفہ کو کل بروز پیر علیک فاونڈیشن دہلی کی جانب سے دہلی میں منعقدہ ایک پراثر تقریب کے دوران ملک کی پہلی کم عمر مسلم گریجویٹ نیورو سرجن ہونے پر اٹارنی جنرل آف انڈیا سری آر وینکٹ رامنی و رکن پارلیمان پدمابھوشن کے ہاتھوں شعبہ طب میں بسٹ آف دی ایئر کم عمر مسلم نیورو سرجن کے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا.

 

اس موقع پر سونالی مان سنگھ جی و دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھے. ملک کی پہلی کم عمر مسلم گریجویٹ نیورو سرجن کا اعزاز حاصل ہونے اور انھیں بسٹ آف دی ایئر کے ایوارڈ سے سرفراز کیے جانے پر ڈاکٹر مریم عفیفہ نے علیک فاونڈیشن دہلی انتظامیہ و ارکان سے اظہار تشکر کیا ہے

 

. ڈاکٹر مریم عفیفہ کو نمایاں مقام حاصل ہونے اور انھیں ملک کی پہلی کم عمر مسلم گریجویٹ نیورو سرجن کے ایوارڈ سے سرفراز کیے جانے پر سٹی ملٹی اسپشالٹی ہاسپٹل نظام آباد انتظامیہ نے ڈاکٹر مریم عفیفہ کو تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی اور ان سے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے.

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *