نظام آباد میں گانجہ کی فروخت۔ خاتون اسکی بیٹی اور داماد گرفتار

[]

نظام آباد۔ ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے حکام نے ضلع نظام آباد میں گانجہ فروخت کرنے کے الزام میں ایک خاتون اس کی بیٹی اور داماد کو گرفتار‌کر لیا۔

 

باوثوق ذرائع کے اطلاع پر آٹو نگر میں واقع شکیلہ بی کے گھر پر آبکاری کے عملہ نے دھاوا کیا۔ تلاشی کے دوران وہاں سے سوا کلو گانجہ برآمد ہوا۔ تحقیقات پر معلوم ہوا کہ شکیلہ اپنی بیٹی اسماء کے ساتھ ریاست مہاراشٹرا ضلع ناندیڑ سے یہ گانجہ شہر منتقل کر رہی تھیں‌ اور اس گانجہ کو پیکٹس میں ڈال کر کے اپنے داماد شیخ وسیم کے ذریعہ نظام آباد میں فروخت کروا رہی تھی۔

 

محکمہ آبکاری کے حکام نے شکیلہ بی اس کی بیٹی اسماء اور داماد شیخ وسیم تینوں کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں دے دیا۔‌گرفتاری کے کاروائی نظام آباد ایکسائز انسپکٹر بی دلیپ کی نگرانی میں انجام دی‌گئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *