[]
ریاض ۔ کے این واصف
زائرین مدینہ منورہ کے لئے ٹرانسپورٹ سروس کے دائرے کو وسیع کیا گیا۔ مقصد مہمانان نبی رحمت کی سہولت میں اضافہ۔ مدینہ ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی حرمین ٹرین کے مسافروں کےلیے بس سروس کے نظام کو مضبوط کیا ہے اور کی خدمات کے دائرے کو وسیع کیا ہے۔ زائرین کو مدینہ ریلوے سٹیشن سے مسجد نبوی اور وہاں سے اسٹیشن پہنچانے کے لیے روزانہ صبح 7 سے رات 11 بجے تک ٹرین کے شیڈول کے مطابق سروس جاری رکھے ہوئے ہے۔
سعودی خبررساں ادارے “ایس پی اے” کے مطابق سعودی ریلوے (سار) نے اپریل کے وسط میں اضافی ٹرین ٹرپس کا سلسلہ شروع کیا ہے۔حرمین ٹرین مدینہ اسٹیشن سے روزانہ صبح 6 بجے جدہ کے کنگ عبدالعزیز سٹیشن کے لیے روانہ ہوتی ہے اور نان اسٹاپ 7 بج کر 48 منٹ جدہ ایئرپورٹ ہہنچتی ہے جبکہ مدینہ سے صبح ساڑھے سات بجے روانہ ہوکر 9 بجکر 11 منٹ جدہ کے سلیمانیہ اسٹیشن اور پھر 9 بجکر 50 منٹ پر مکہ مکرمہ پہنچتی ہے۔
اسی طرح جدہ ایئرپورٹ سے صبح 6 بجے ٹرین روانہ ہوکر نان اسٹاپ 7 بجکر 48 منٹ پر مدینہ منورہ پہنچتی ہے جبکہ صبح 7 بجے مکہ مکرمہ سے روانہ ہونے والی ٹرین 7 بجکر 28 منٹ پر جدہ کے سلیمانیہ جدہ اسٹیشن پر رکتی ہے اور 9 بجکر 20 منٹ پر مدینہ منورہ پہنچتی ہے۔حرمین ایکسپریس ٹرین میں آمد ورفت کے حوالے سے 95 فیصد تک وقت کی پابندی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کی رفتار 300 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
اس کے پانچ اسٹیشن ہیں۔ جدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جدہ سلیمانیہ، مکہ مکرمہ، رابغ کا ملک عبداللہ اکنامک سٹی اور مدینہ منورہ ہیں۔حرمین ٹرین میں 417 مسافروں کی گنجائش ہے۔ اس کا مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ تک کا فاصلہ 450 کلو میٹر ہے۔