[]
مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔ مشترکہ خصوصی اقتصادی زون کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرنے کی منظوری دیدی۔
ایم او یو کے لیے وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری پر لی گئی، دونوں ممالک نے مفاہمت کی یادداشت کے مسودے کو حتمی شکل دے دی، اس پر دستخط ایرانی صدر کے دورے کے دوران کیے جائیں گے۔