[]
نئی دہلی: پاکستان اسمبلی قبل از وقت تحلیل کردی گئی ہے۔ صدرپاکستان عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیے۔
واضح رہے اسمبلی تحلیل ہوتے ہی وزیر اعظم کی کابینہ ختم ہو گئی تاہم نگران وزیر اعظم کی تعیناتی تک وزیر اعظم شہباز شریف اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد اب تین دن کے اندر نگران وزیر اعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد نگران وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے تین دن کا وقت ہے اسی دوران شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض مل کر نگران وزیر اعظم کے لیے مشاورت کریں گے۔