غزہ کے ہسپتال میں اجتماعی قبروں کا انکشاف تشویشناک ہے، ایرانی وزارت خارجہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غزہ کے ناصر ہسپتال میں اجتماعی قبور کے انکشاف پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناصر ہسپتال میں اجتماعی قبور کی موجودگی کی خبر نہایت تشویشناک اور ہولناک ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے ناصر ہسپتال میں سینکڑوں بے گناہوں کو موت کے گھاٹ اتار کر اجتماعی قبروں میں دفن کردیا ہے۔

کنعانی نے انسانی حقوق کی حفاظت کے حوالے سے جنیوا کنونشن کی رعایت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جنگی جرائم میں ملوث ہونے بعد صہیونی حکومت سزا کی مستحق ہے اور اس کے بین الاقوامی حامی ممالک کے کندھوں پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ غزہ کے عوام پر مسلسل مظالم اور ان کی نسل کشی جنگی جرائم کا آشکار نمونہ ہے۔ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ صہیونی حکومت کے جرائم کو روکنے کے لئے اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایران ان جرائم کی شدید مذمت کرتا ہے اور اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ ان واقعات کی مذمت کے ساتھ ملوث افراد اور اداروں کے انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *