اجتماعی عصمت ریزی کے بعد خاتون کا قتل۔ حیدرآباد میں شرمناک واقعہ

[]

File photo

حیدرآباد۔ اجتماعی عصمت ریزی کے بعد فٹ پاتھ پر محو خوات کچرہ چننے والی خاتون کا قتل کردیا گیا۔ یہ واقعہ کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔

 

موسی پیٹ جنکشن کے قریب وشنو پریالاج کے پاس اتوار کے صبح سیلار میں ایک دکان کے شیٹر کے سامنے 45 سالہ خاتون کی نعش پائی گئی پولیس نے مقام واقع پر پہنچ کر دیکھا اور پولیس کو شک ہوا کے خاتون کی عصمت ریزی کی گئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ دو نوجوانوں نے خاتون کو گلی میں لے جا کر اس سے چند منٹ بعد کی تھی اور اس کے بعد اسے زبردستی سیلار میں لے جا کر اجتماعی عصمت ریزی کی گئی

 

بعدازاں نوجوان موٹر سائیکل پر وہاں سے کوکٹ پر لے کے سمت فرار ہو گئے۔ شبہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ اجتماعی عصمت ریزی کے بعد خاتون کا قتل کردیا گیا۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *