[]
آئی ایم ڈی نے کہا کہ 24 اپریل تک ساحلی آندھرا پردیش، یانم، رائلسیما، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل اور کیرالہ میں گرم اور مرطوب موسمی حالات متوقع ہیں۔ آئی ایم ڈی کی پیشن گوئی میں کہا گیا ہے کہ مشرقی اتر پردیش میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوگا۔ جن علاقوں کے لیے زیادہ گرمی کے حوالے سے وارننگ جاری کی گئی ہے ان میں مدھیہ پردیش، گجرات، اڈیشہ، آندھرا پردیش، وسطی مہاراشٹر، ودربھ، مراٹھواڑہ، بہار اور جھارکھنڈ شامل ہیں۔