[]
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے راجندرنگر میں حادثاتی طورپر پانی کا ٹینکر موسی ندی میں گرپڑا۔
اس واقعہ کے ساتھ ہی ٹینکر کے ڈرائیور اور کلینر نے پانی میں کود کر اپنی جان بچائی۔
راجندرنگر ڈیری فارم سے سن سٹی جانے کے دوران کار کواوورٹیک کرنے کی کوشش میں یہ واقعہ پیش آیا۔
بھاری کرین کی مدد سے اس ٹینکر کو پانی سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔