[]
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی نیشنل پولیس اکیڈیمی شیورام پلی کے قریب ایک کار میں اچانک آگ لگ گئی۔
کل شب پیش آئے اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
اس واقعہ کے ساتھ ہی مقامی افراد نے فائربریگیڈ کے عملہ کو اطلاع دی جس کے بعد فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا تاہم تب تک یہ کار جل کرمکمل طورپر خاکستر ہوگئی تھی۔
آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔اس واقعہ کے ساتھ ہی سڑک پر بڑے پیمانہ پر ہجوم جمع ہوگیا۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔
پولیس نے اس کار کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے سڑک کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا۔