جگن نے ایک بھی انتخابی وعدہ پورانہیں کیا: شرمیلا

[]

حیدرآباد: آندھراپردیش کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے الزام لگایا کہ ریاست کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ایک بھی انتخابی وعدہ کو پورانہیں کیا۔

انہوں نے کرنول ضلع کے کوڈومورو میں انصاف یاترا کے حصہ کے طورپر عوام سے خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ ملازمتوں کے نام پر نوجوانوں کو دھوکہ دیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ پانچ سال پہلے کسانوں کو مدد کرنے کا وعدہ جگن نے کیاتھا۔انہوں نے کہاکہ فصل کی ناکامی پر جگن حکومت نے معاوضہ نہیں دیا۔

انہوں نے کہاکہ عوام کے بارے میں جگن موہن ریڈی نے نہیں سونچا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد وائی ایس راج شیکھرریڈی کی جانب سے شروع کردہ پراجکٹ کو جگن نے پورا نہیں کیا۔

اگر یہ مکمل ہوجاتا ہے تو دو لاکھ ایکڑ اراضی سیراب ہوتی اور کرنول کے 6 لاکھ افرادکو پینے کا پانی مل پاتا۔انہوں نے کہا کہ کرنول میں جوڈیشری کیپٹل قائم کرنے کا وعدہ پورا نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر روزگار کی فراہمی کے معاملہ میں نوجوانوں سے دھوکہ کا الزام لگایا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *