سن رائزرس حیدرآباد نے پاور پلے میں بنایا نیا ریکارڈ

[]

نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 35ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) نے ہفتہ کو دہلی کیپٹلس کے خلاف بلے بازی کرتے ہوئے پہلے پاور پلے میں 125 رن بنائے، جو آئی پی ایل اور ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں یہ سب سے تیز رفتار بنایا گیا اسکور ہے۔

ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بلے بازوں نے اسٹیڈیم کے چاروں طرف چوکے اور چھکے لگائے اور کچھ ہی دیر میں دونوں بلے بازوں نے چھ اوورز میں 125 رن بنالئے، جو ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں پاور پلے میں بنایا گیا سب سے بڑا سکور ہے۔ ہیڈ نے پاور پلے میں آف اسٹمپ کے باہر اور لانگ آف باؤنڈری کی طرف ایک فلر گیند کھیل کر 125 رن مکمل کیے۔

اس سے قبل 2017 میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پاور پلے میں 105 رن بنائے گئے تھے، جبکہ 2014 میں چنئی سپر کنگز اور پنجاب کنگز کے درمیان میچ میں چھ اوورز میں 100 رن بنائے گئے تھے۔

اس سے قبل ٹریوس ہیڈ نے محض 18 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ وہ آئی پی ایل کی تاریخ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے بلے باز بن گئے۔ اس سے پہلے انہوں نے 2018 میں دہلی کے خلاف 17 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کی تھی، جب کہ یشسوی جیسوال نے 2023 میں کے کے آر کے خلاف اتنی ہی گیندوں میں نصف سنچری بنائی تھی۔

طوفانی بلے بازی کرنے والے ابھیشیک شرما 12 گیندوں میں 46 رن بنا کر نصف سنچری کے تمام ریکارڈ توڑنے کے راستے پر تھے لیکن کلدیپ یادو کی گیند پر چوکا لگانے کی کوشش میں وہ کور پر کھڑے اکشر پٹیل کے ہاتھوں کیچ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *