خاتون کا لباس تا رتار کرنے کا واقعہ، ڈی جی پی سے رپورٹ طلب

[]

حیدرآباد: نیشنل کمیشن فار ویمن (این سی ڈبلیو) نے حیدرآباد میں 6/ اگست کو پیش آئے ایک صدمہ انگیز واقعہ کی تلنگانہ ڈی جی پی سے مکمل رپورٹ طلب کی ہے۔

اس واقعہ میں شہر کے بالا جی نگر (جواہر نگر) علاقہ میں نشہ میں دھت ایک شخص نے سڑک پر برسر عام ایک نوجوان خاتون کا لباس تا رتار کردیا تھا۔ کمیشن نے شہر میں پیش آئے اس واقعہ کی شدید مذمت کی۔

دست درازی کی کوشش پر مزاحمت کرنے پر شرابی نے اس خاتون کے کپڑے پھاڑ دئیے تھے۔ تاہم ایک دوسری خاتون نے جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرابی کو روکنے کی کوشش کی۔

کمیشن نے چہارشنبہ کے روز ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس گھناونے واقعہ سے نظم وضبط کی صورتحال پر کئی سنگین خدشات جنم لے رہے ہیں۔ نیشنل کمیشن فارویمن نے زور دیا کہ متاثرہ خاتون کو طبی امداد فراہم کیا جانا چاہئے اور اس واقعہ کی مناسب تحقیقات ضروری ہے۔

کمیشن نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ ڈی جی پی تلنگانہ، اس واقعہ کی تفصیلی رپورٹ اندرون 7 یوم روانہ کریں گے۔اتوار کے روز نشہ میں دھت ایک شخص نے تشدد پر اتر آیا اُس نے نوجوان خاتون کا لباس تار تار کردیا جبکہ دوسری خاتون پر بھی حملہ کیا جنہوں نے مداخلت کرتے ہوئے شرابی کو گھناونے جرم سے روکنے کی کوشش کی۔

یہ شرمناک واقعہ جواہر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ ملزم کی شناخت 30سالہ پداماریا کے طور پر ہوئی جو یومیہ اجرت کا مزدور بتایا گیا ہے اور وہ جواہر نگر کا رہنے والا ہے۔ جسے گرفتار کرلیا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *