[]
نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے چہارشنبہ کے دن یہ کہتے ہوئے مرکز پر تنقید کی کہ لوک سبھا میں راہول گاندھی کی 37 منٹ کی تقریر کو سنسد ٹی وی پر صرف 14.37 منٹ دکھایا گیا جو اسکرین ٹائم کا 40 فیصد سے کم ہے۔
انہوں نے پوچھا کہ وزیراعظم نریندر مودی کس چیز سے ڈرے ہوئے ہیں۔
حکومت پر طنز کرتے ہوئے کانگریس کمیونیکیشن انچارج جئے رام رمیش نے کہا کہ راہول گاندھی نے تحریک ِ عدم اعتماد پر بحث کے دوران 12:09 بجے تا 12:46 بجے (37 منٹ) تقریر کی۔