[]
مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں بحرانی حالات پیدا ہونے کے بعد صہیونی حکومت اور اس کے مغربی اتحادیوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے۔
صہیونی چینل 13 کے مطابق وزیراعظم نتن یاہو اور جرمن وزیرخارجہ کے درمیان گفتگو کے دوران شدید گرماگرمی کا ماحول پیدا ہوگیا اور دونوں نے سخت اور تند و تیز جملوں کا تبادلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق غزہ کے بارے میں نتن یاہو کو دعووں کو مسترد کرتے ہوئے جرمن وزیرخارجہ نے بلند آواز میں گفتگو کی اور نتن یاہو کی سرزنش کی۔
انہوں نے صہیونی حکومت کو غزہ کی صورتحال کی ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کی حالت اس سے بھی زیادہ بدتر ہوسکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیا غزہ میں موجود ہمارے ڈاکٹروں کے حالات کو مزید خراب کردوگے؟
یاد رہے کہ طوفان الاقصی کے بعد غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف کاروائی میں جرمنی نے امریکہ سے مل کر ہمیشہ صہیونی حکومت کا ساتھ دیا ہے۔