شدید دھوپ کے باوجود ناگپور میں مسلم خواتین کا ووٹنگ کیلئے جوش و خروش

[]

ناگپور: لوک سبھا انتخاب 2024 کے پہلے مرحلہ کے دوران ووٹرس اور بطور خاص مسلم رائے دہندگان میں ایک عجیب جوش و خروش اور اپنے آیئنی حق کے استعمال کے لیے آگے آکر اور شدید گرمی کے باوجود لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر ووٹنگ کرنے کا ایک نیا جذبہ ناگپور کے مسلم علاقوں کے پولنگ مراکز میں آج دیکھنے کوملا۔

آج رائے دیہی کے دن چونکا دینے والی بات یہ نظر آئی کہ مسلم علاقوں میں تمام ہی پولنگ مراکز پر خواتین کی بڑی بڑی قطاریں لگی رہی۔ان خواتین نے اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے گھنٹوں قطار میں کھڑا ہونا پسند کیا، بوڑھی اور ضعیف خواتین بھی کافی دیر تک قطاروں میں کھڑی نظرآئی، اور اپنا ووٹ ڈال کر ہی وہ واپس لوٹی۔

ان کے چہروں پر آج ایک الگ ہی مسکراہٹ تھی ۔ووٹ دے کر واپس لوٹنے والی خواتین کے چہرے آج ایک عجیب قسم کی مسکراہٹ سے چمک رہے تھے۔

ایسی ہی ایک ضعیف خاتون سے جب پوچھا گیا کہ اتنی گرمی اور شدید دھوپ کے باوجود اپ نے اتنی لمبی قطار میں کھڑی ہو کر ووٹ ڈالنا کیوں پسند کیا۔ آپ گھر پر بھی تو آرام کر سکتی تھیں! اس پر اس بوڑھی اور ضعیف خاتون کا جواب چونکانے والا تھا۔اگر اب ووٹ نہیں ڈالنا تھا تو پھر کب ڈالتے؟۔

ذرائع کے مطابق ناگپور کے مسلم علاقوں میں دوپہر تک ہی لگ بھگ 60 فی صد ووٹنگ ہو چکی تھی۔یوں تو مہاراشٹر کی پانچوں نشستوں پر مسلمانوں نے بڑے پیمانے اور جوش و خروش کے ساتھ اپنے ووٹ کا استعمال کیاگ۔

 ناگپور، چندر پور اور دیگر حلقوں میں مسلم ووٹرس میں بڑے پیمانے پر جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ مسلم ووٹرس جوق در جوق اپنے گھروں سے نکلتے ہوئے دیکھے گئے۔اور ان علاقوں میں پولنگ بوتھ پر مسلم ووٹرس کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں۔

ناگپور کے مسلم علاقے مومن پورہ، حسن باغ، تاج باغ،جعفر نگر، آزاد کالونی اور دیگر علاقوں میں مسلم ووٹرس میں بڑے پیمانے پر اپنے گھروں سے باہر نکلے ، اور زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کرتے ہوئے نظر آئے



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *