اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی سے ملکی اتحاد میں اضافہ ہوا، صدر رئیسی

[]

مہر نیوز کے مطابق، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے صوبہ سمنان کے دورے کے موقع پر مقبوضہ سرزمین میں اسرائیلی حکومت کے خلاف جوابی حملے کو متحد کرنے والا عنصر قرار دیا جسے ملک کے تمام سیاسی دھاروں کی حمایت حاصل تھی۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی گروہ اور دھارے اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اسرائیل پر حملہ ایران کے قومی اتحاد کا اظہار اور ملک کے لئے بہت بڑا اعزاز تھا۔

صدر رئیسی نے کہا کہ دشمنوں نے گزشتہ برسوں میں مختلف پابندیوں کے ذریعے دباؤ ڈال کر ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کی لیکن ایرانی قوم فتح یاب ہوئی اور اس نے تمام بیرونی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تمام تر غیر ملکی دباؤ کے باوجود ترقی کر رہی ہے۔ جیسا کہ پیداواری شعبے میں پیشرفت اور اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *