[]
حیدرآباد۔ ریاستی وزیر پونم پربھاکر نے نئے راشن کارڈس سے متعلق اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کریم نگر میں انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریاستی وزیر نے پارلیمانی انتخابات میں رائے دہندگان سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی اور بی ار ایس کو ووٹ دے کر اپنا ووٹ ضائع نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ان دونوں جماعتوں نے ریاست اور کریم نگر کے لیے کچھ نہیں کیا۔ ریاستی وزیر نے کریم نگر کی ترقی پر بھی ونود سے مباحث کا چیلنج کیا۔ پونم پربھاکر نے کہا کہ بہت جلد نئے راشن کارڈس جاری کیے جائیں گے انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد نئے راشن کارڈس کی اجرائی کا عمل شروع ہوگا
اور 15 اگست سے پہلے کسانوں کے دو لاکھ روپے تک کے قرض کی معافی کا بھی انہوں نے تیقن دیا۔