[]
حیدرآباد: راجندر نگر کے ایم ایل اے اور بی آر ایس لیڈر پرکاش گوڑ کانگریس میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں۔ پرکاش گوڑ نے آج چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی اور کہاکہ وہ اپنے کارکنوں کے ساتھ بہت جلد کانگریس میں شامل ہوجائیں گے۔ وہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ بی آر ایس کے 3 ایم ایل اے پہلے ہی کانگریس میں شامل ہوچکے ہیں۔ خیریت کے ایم ایل اے ڈی ناگیندر، اسٹیشن گھنپور کے ایم ایل کڈیم سری ہری اور بھدراچلم کے ایم ایل اے ٹی وینکٹ راؤ نے بی آر ایس کو الوداع کہہ کر حال ہی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
اب بی آر ایس کو ایک بڑا جھٹکا لگنے جارہا ہے۔ راجندر نگر ایم ایل اے پرکاش گوڑ نے کچھ دن پہلے ہی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی تھی۔ ایسا لگتا ہے کہ اس بار پرکاش گوڑ نے کانگریس میں شامل ہونے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔
اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی کامیابی کے بعد چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ساتھ بی آر ایس کے کئی قائدین کی ملاقاتیں موضوع بحث رہی ہے۔ جیسے جیسے کئی قائدین بی آر ایس پارٹی چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں پارٹی مضبوط ہوتی جارہی ہے۔