[]
حیدرآباد: حلقہ گوشہ محل کے بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کے خلاف ایک کیس درج کرلیاگیا ہے۔ راجہ سنگھ کے ساتھ جوگیندرسنگھ بٹو اور دیگر کے خلاف افضل گنج پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیاگیاہے۔
ان پر متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیر منگل ہاٹ سے رام نومی کا جلوس نکالنے اور جلوس میں بھکتوں کی بڑی تعداد کوشامل کرتے ہوئے اس جلوس کو منگل ہارٹ سے ہنومان ویمام شالہ سلطان بازار لے جانے‘ سنٹرل گرودوارہ گولی گوڑہ کے قریب جلوس کو روک کر مجموعہ سے خطاب کرتے ہوئے نفرت پھیلانے کا الزام عائد ہے۔
افضل گنج کے ایس آئی پی رام کشن کی شکایت پرپولیس نے راجہ سنگھ کے ساتھ جوگیندر سنگھ بٹو اوردیگر کے خلاف cr/wکے دفعات 171‘290‘ 188‘341 اور آئی پی سی کی دفعات 21/76,67cpa کے تحت کیس درج (نمبر 187/2024) کرلیا ہے۔