[]
اس سے قبل وی وی پیٹ معاملے پر منگل کے روز بھی سماعت ہوئی تھی اور سپریم کورٹ نے ای وی ایم کی تنقید کرنے والوں کی مذمت کی تھی۔ عدالت نے کہا تھا کہ ملک میں انتخاب کرانا ایک بڑا چیلنج ہے، ایسے میں ہمیں سسٹم کو پیچھے کی طرف نہیں لے جانا چاہیے۔ سپریم کورٹ نے اپنے تبصرہ میں اس وقت کا بھی ذکر کیا تھا جب بیلٹ پیپر سے انتخاب ہوتے تھے اور بیلٹ باکس لوٹ لیے جاتے تھے۔