کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع

[]

نئی دہلی: دہلی شراب اسکام کیس میں بی آرایس کی رکن قانون سازکونسل کویتا کی عدالتی تحویل میں اس مہینہ کی 23 تاریخ تک توسیع کی گئی ہے۔

 

سی بی آئی کے عہدیداروں نے کویتا کو دہلی کے راس ایونیوکورٹ میں پیش کیا۔اس موقع پر مرکزی تحقیقاتی ایجنسی کے وکیل نے کویتا کو 14دنوں کے لئے تحویل میں دینے کی درخواست کی تاہم عدالت نے23اپریل تک ان کو تحویل میں دینے کا فیصلہ سنایا۔

 

عدالت سے جاتے وقت کویتا نے میڈیا کو بتایا کہ یہ سی بی آئی تحویل نہیں بلکہ بی جے پی کی تحویل ہے۔ واضح رہے کہ کویتا کو پہلے ای ڈی نے شراب اسکام معاملہ میں گرفتارکیا اوراس کے بعد سی بی آئی نے انھیں گرفتارکیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *