صہیونی حکومت غیر ذمہ دارانہ حرکت سے باز رہے، جنرل سلامی کا انتباہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد صہیونی حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی قسم کی غیرذمہ دارانہ حرکت کی گئی تو پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کسی بھی مقام پر اسلامی جمہوری ایران کے مفادات، شخصیات اور شہریوں کو بنائے تو ایران فوری طور پر جواب دے گا۔ گذشتہ رات ہونے والا ایرانی حملہ اس کا واضح ترین نمونہ ہے۔

سپاہ پاسداران کے سربراہ نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت اپنی شرپسندانہ حرکتوں سے باز آئے اور گذشتہ روز کے واقعے سے سبق حاصل کرے۔ ایران کل کے حملے سے ملنے والے تجربے کی روشنی میں پہلے سے زیادہ سخت جواب دے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *