زندگی میں صرف پیسہ اور نام اہم نہیں ،ماں بننے کے بعد صبر کرنا آگیا:ثانیہ مرزا

[]

لندن : سابق ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ زندگی میں پیسہ اور نام اہم نہیں، ماں بننے کے بعد صبر کرنا آگیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کئی شکوے شکایات اور معاشرتی مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں یہ سمجھتی ہوں کہ اس دنیا میں ہر کوئی آپ کو پسند نہیں کرسکتا ہے، آپ کو آپ کی فیملی میں جب ہر کوئی پسند نہیں کرتا ہے تو دنیا میں کیسے کر سکتی ہے۔ یہ محض زندگی کا ایک حصہ ہے۔ ضروری یہ ہے کہ کون آپ کے مشکل وقت میں آپ کا ساتھ دے رہا ہوتا ہے۔

سابق عالمی ٹینس اسٹار نے کہا کہ سب کی الگ خواہشات، انتخابات اور نظریات ہوتے ہیں، اسی طرح ہمارے بھی اپنے نظریات ہوتے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ پر پرسنل اٹیک ہے۔

ہم جو دنیا میں آج کل رہتے ہیں چاہے حقیقی ہو یا سوشل میڈیا کی، آپ کو بہت سے لوگ اچھی اور بری چیزیں بتا رہے ہوتے ہیں لیکن اصل چیز یہ ہے کہ لوگ آپ کو سچ بات بتائیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *