’ایران کے حملہ میں اسرائیلی فوجی اڈے کو معمولی نقصان ، کئی میزائل راستے میں ہی مار گرائے گئے‘

[]

نئی دہلی/تل ابیب: اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے ان کے ملک پر حملوں میں جنوبی اسرائیل میں ایک فوجی اڈے پر بنیادی ڈھانچے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ زمین سے زمین سے مار کرنے والے درجنوں ایرانی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

آئی ڈی ایف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے ایران سے سے داغے گئے میزائلوں کو شناخت کرلیا تھا اور ان میں سے زیادہ تر کو اپنے فضائی دفاعی نظام سے اسرائیلیسرحد میں داخل ہونے سے پہلے ہی تباہ کردیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس میں اسرائیل کا ایرو ایئر ڈیفنس سسٹم استعمال کیا گیا اور اسرائیل کے اسٹریٹجک اتحادیوں نے بھی اس کام میں مدد کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے کچھ میزائل یقینی طور پر اسرائیل کے بعض مقامات پر گرے ہیں۔ ان میں سے جنوبی اسرائیل میں ایک فوجی اڈہ ہے جہاں بنیادی ڈھانچے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے کئی اسٹرائیک ہوائی جہاز اور کروز میزائل بھی استعمال کیے، اور آئی ڈی ایف نے ریسکیو آپریشن میں درجنوں جنگی طیارے تعینات کیے ہیں۔ آئی ڈی ایف نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے سبھی محاذ پر تیاری کر رکھی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *