صدر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ محمد شعیب الحق طالب کا اتوار کو تنظیمی دورہ جڑچرلہ محبوب نگر اور تانڈور ۔

۔شیخ لایق علی وارثی متعمد ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ کے بموجب ادارہ کے کاموں میں تیزی پیدا کرنے اور ادارہ کے اغراض ومقاصد کے حصول کے لئے بعض مقامات پر ادارہ کی تنظیم جدید اور ادارہ کی شاخوں کے قیام کے سلسلے میں صدر ادارہ جناب محمد شعیب الحق طالب صدر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ اتوار کو جڑچرلہ محبوب نگر اور تانڈور کے دورے پر روانہ ہونگے انکے ہمراہ جناب رفیق جگر صاحب متعمد عمومی اور دوسرے ریاستی ذمہ داران ہونگے تین مقامات کے ذمہ داران جماعت اور ادارہ سے وابستہ افراد شعراء و قلمکاروں کو اطلاع دی گئ ہے انشاءاللہ تین مقامات پر دو دو گھنٹے کی نشستیں ہونگی سابق میں ہوے کاموں کا جائزہ اور آیندہ زبان و اسلامی ادب کی ترقی وترویج کے لیے حکمت عملی تیارکی جاءیگی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *