[]
نئی دہلی: اسرائیل نے کہا ہے کہ ایران نے درجنوں میزائل داغے ہیں۔ قابض فوج کے ترجمان ڈاینیئل ہاگاری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران نے اپنی سرزمین سے اسرائیل (مقبوضہ فلسطین) کی طرف زمین سے زمین پر مار کرنے والے درجنوں میزائل داغے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ “کئی میزائل ہمارے علاقے (مقبوضہ فلسطینی علاقوں) میں گرے اور جنوب میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ فضائیہ کے طیاروں نے دس سے زیادہ کروز میزائلوں کے ساتھ ساتھ
درجنوں ڈرونز کو سرحد کے باہر روکا اسرائیل نے تسلیم کیا کہ ایران نے 200 سےزیادہ ڈرونز اور میزائل داغے ہیں۔