[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شام میں ایرانی سفارت خانے پر صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے کے بعد ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کردیا ہے۔
ایرانی صوبے کرمانشاہ میں عوام نے سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے لئے چلائے گئے میزائلوں اور ڈرون طیاروں کی آوازیں سن کر خوشی سے نعرے لگائے۔
دوسری جانب عراق مٰیں بھی مختلف مقامات پر ایرانی ڈرون طیاروں اور میزائلوں کو فضا میں اسرائیل کی جانب پرواز کرتے دیکھا گیا۔
عراقی عوام نے یہ مناظر دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔