باپ نے بیٹی کے اسکول کی فیس ادا نہیں کی، دھونی کو دیکھنے کیلئے 64 ہزار روپے خرچ کردئیے (ویڈیو)

[]

چینائی: مہندر سنگھ دھونی کا نام ہندوستان اور دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتاہے۔ پوری دنیا میں ان کے بہت سے مداح ہیں۔ 42 سال کی عمر میں بھی وہ اپنی وکٹ کیپنگ مہارت اور بیاٹ سے آئی پی ایل میں دھوم مچارہے ہیں۔

 ماہی کے مداح انہیں نہ صرف اپنا آئیڈیل سمجھتے ہیں بلکہ کچھ ان کی پوجا بھی کرتے دیکھے گئے ہیں۔ دھونی کا دیوانہ ہی ایسا ہے کہ یہ سب باتیں عام لگتی ہیں۔ چینائی سوپر کنگز کے کپتان بننے کے بعد چینائی سمیت جنوبی ہندوستان میں ان کی فین فالوونگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

 تاہم ایک مداح نے کرکٹر کیلئے اپنی محبت یا دیوانگی میں تمام حدیں ضرور پار کردی ہیں۔ اس مداح نے 8 اپریل کو ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں چینائی سوپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ کے دوران دھونی کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے 64 ہزار روپے کی خطیر رقم خرچ کی۔ وہ اپنی 3 بیٹیوں کے ساتھ میچ دیکھنے آیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں یہ مداح اپنی آزمائش بیان کررہا ہے۔ وہ تمل میں کہتے ہیں، ’مجھے ٹکٹ نہیں ملا۔ تو میں نے اسے بلیک میں خریدا۔ اس کی قیمت 64000 روپے تھی۔ میں نے ابھی تک بچوں کے اسکول کی فیس ادا نہیں کی ہے لیکن ہم صرف ایک بار ایم ایس دھونی کو دیکھنا چاہتے تھے۔

میں اور میری 3 بیٹیاں بہت خوش ہیں۔ اسی دوران اس شخص کی ایک بیٹی نے کہاکہ میرے والد نے ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے بہت محنت کی ہے۔ دھونی جب کھیلنے آئے تو ہم بہت خوش تھے۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان مداحوں نے تمام حدیں پار کردی ہیں۔

 چینائی اور کولکتہ کے درمیان میچ کے بارے میں بات کریں تو کے کے آر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔ رویندر جڈیجہ اور تشار دیشپانڈے نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں چینائی نے ہدف 17.4 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان روتوراج گائیکواڑ نے 58 گیندوں میں نو چوکوں کی مدد سے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

 جڈیجہ کو 15ویں بار پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ اس طرح انہوں نے سی ایس کے کیلئے آئی پی ایل میں سب سے زیادہ بار پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے میں دھونی کی برابری کی۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *