سعودی عرب – فلسطینی متاثرین کے لیے 45 واں طیارہ العریش پہنچ گیا  

[]

ریاض ۔ کے این واصف

فلسطین چھ ماہ سے مسلسل اسرائیلی ظلم و بربریت کا شکار ہے۔ روز اول سے سعودی عرب اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد پر کمربستہ ہے۔

 جمعہ کے روز سعودی عرب کی جانب سے فلسطینی عوام کے لیے امدادی سامان لے کر 45 واں طیارہ مصرپہنچ گیا۔سعودی خبررساں ادارے “ایس پی اے” کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے ارسال کیے جانے والا طیارہ مصر کے العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گیا جہاں سے سامان ٹرکوں کے ذریعے غزہ پٹی میں متاثرین کے لیے بھیجا جائے گا۔

واضح رہے سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز کی جانب سے فلسطین کے متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے اب تک 44 طیارے روانہ کیے جاچکے ہیں جبکہ امداد کی ترسیل کا سلسلہ بحری ذریعے سے بھی جاری ہے۔ارسال کیے جانے والے امدادی سامان میں اشیائے خورونوش کے علاوہ روزمرہ کی ضرورت کی چیزیں شامل ہیں جبکہ ادویات اور طبی لوازمات کی بڑی کھیپ سے قبل بھیجی جاچکی ہے۔

خیال رہے سعودی عرب کے شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے غزہ بحران کے آغاز سے ہی امدادی مہم جاری ہے۔ متاثرین کی بحالی کے لیے بڑے پیمانے پرکام کیا جارہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *