[]
حیدرآباد: آندھراپردیش کے انکاپلی علاقہ میں تنتاڈی پالیم ساحل پر ماہی گیر کی جال میں بڑی وہیل مچھلی پھنس گئی جس کو دیکھ کر مقامی ماہی گیر حیران ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق یہ مچھلی 30فیٹ لمبی اور6فیٹ چوڑی تھی جس کو دیکھنے کے لئے مقامی ماہی گیروں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔
اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔