اسرائیل 6 ماہ سے جاری حملوں سے کچھ حاصل نہیں کر سکا، مزید کارروائیوں سے بھی کچھ حاصل نہیں کر سکتا: حماس

[]

اسرائیلی مذاکرات کاروں کی طرف سے عارضی جنگ بندی کی پیشکش کیے جانے کی توضیح کرتے ہوئے باسم نعیم نے کہا کہ فلسطینیوں کے لیے غزہ میں اسرائیل کی دوبارہ موجودگی کو قبول کرنا اور اسرائیل کو ان کے خلاف نئے حملے کرنے کا جواز فراہم کرنا ممکن نہیں۔ حماس کے ترجمان عبداللطیف الکانو نے اپنے تحریری بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کا انحصار جبری طور پر بے گھر کیے گئے فلسطینیوں کی اپنے گھروں کو واپسی اور غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلاء پر ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *