[]
نئی دہلی: ہندوستانی فوج کے ایک سپاہی کا ہاتھ کل رات یہاں ریسرچ اینڈ ریفرل (آر اینڈ آر) اسپتال میں ڈاکٹروں نے ایک ہنگامی سرجری کے دوران دوبارہ جوڑ دیا، جو مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ میں مشین چلاتے ہوئے کٹ گیا تھا،
حکام نے جمعہ کو بتایا کہ زخمی سپاہی، جسے لداخ سے لایا گیا تھا، یہاں آرمی کے آر اینڈ آر اسپتال میں اس کے ہاتھ کی ہنگامی سرجری کی گئی اور اس کا کٹا ہوا ہاتھ دوبارہ جوڑ دیا گیا۔
خیال ر ہے کہ یہ واقعہ چہارشنبہ کو اس وقت پیش آیا جب مشین چلاتے ہوئے اس کا ہاتھ کٹ گیا۔ زخمی فوجی کو پہلے لیہہ ہوائی اڈے اور وہاں سے سپر ہرکولیس طیارے کے ذریعے دہلی کے پالم ایئر فورس اسٹیشن لایا گیا۔
ہندوستانی فضائیہ نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا “فارورڈ ایریا میں واقع یونٹ میں مشین چلاتے ہوئے ہندوستانی فوج کے ایک سپاہی کا ہاتھ کٹ گیا تھا ۔ اس کے
کٹے ہوئے ہاتھ کو جوڑنے کے لیے ہنگامی سرجری میں چھ سے آٹھ گھنٹے کا وقت لگتا، جس کے پیش نظر ہندوستانی فضائیہ کے ایک جے -130 سی طیارے کو دہلی میں واقع آر اینڈ آر اسپتال کے لئے ایک گھنٹے کے اندر روانہ کیا گیا ۔
فضائیہ نے ایک اور پوسٹ میں لکھا “فضائیہ کے جوانوں نے لداخ سیکٹر سے زخمی فوجی کو نکالا۔اندھیرے میں ہوائی جہاز تک لایا گیا اور نائٹ ویژن چشموں سے لیس سہولت کا
استعمال کیا گیا تھا۔ دہلی کے آر اینڈ آر اسپتال پہنچنے پر اسپتال میں طبی عملے کی ایک فعال ٹیم نے جوان کی کامیاب سرجری کی اور جوان اب صحت یاب ہو رہا ہے۔