کنگ سلمان نے جدہ کے السلام پیلس میں عید کی نماز ادا کی۔ مملکت بھر مین جوش و خروش سے عید منائی گئی

[]

ریاض ۔ کے این واصف

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے جدہ کے السلام پیلس میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔سرکاری خبر رساں ادارے “سعودی پریس ایجنسی” کے مطابق بدھ کی صبح نماز عید کے موقع پر خادم حرمین شریفین کے ساتھ کئی شہزادے اور اعلٰی حکام بھی تھے۔

شہزادوں اور اعلٰی حکام نے نماز عید کے بعد خادم حرمین شریفین کو عید کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی اور اُن سے نیک خواہشات اور تمناؤں کا تبادلہ کیا۔مملکت بھر میں بھی عید گاہوں اور مساجد میں خواص و عوام نے بھی عید کی نماز اداکی۔ ہر طرف خوشیوں اور جشن کا ماحول تھا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی آبادی میں تقریباُ پچاس فیصد غیر ملکی آباد ہیں۔ ہر شہر میں ہندوستانی، بنگالی اور پاکستانیوں و دیگر کی ایک بڑی تعداد آباد ہے جو کچھ مخصوص علاقوں میں بڑی تعداد میں رہتے ہیں۔

 

ان علاقوں میں غیر ملکیوں کو اپنے انداز میں عید مناتے دیکھا گیا۔ ان علاقوں کی رسٹورنٹس میں ان کے روایتی میٹھے اور دیگر پکوان دستیاب تھے اور لوگ ان کے مزے لیتے ہوئے ایک دوسرے سے بغل گیر ہوتے ہوئے عید کی مبارکباد پیش کررہے تھے۔
محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے مطابق بعض علاقون میں عین عید کی نماز کے وقت بارش ہوئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *