عادل آباد کی ننھی روزہ دار ام کلثوم خان

[]

عادل آباد۔9/اپریل(اردو لیکس)رمضان المبارک میں جہاں بڑے نماز روزوں اور دیگر عبادات کا اہتمام کرتے ہیں وہیں معصوم بچے بھی بڑوں کی نقل وحرکت پر مکمل نظر رکھتے ہوئے ان جیسی نقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں،خاص طور پر گھر کے بڑے افراد کے منع کرنے کہ باوجود بڑے ذوق و شوق سے سحر میں اٹھ کر روزہ رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہیں اور دن بھر کچھ کھائے پیے بغیر ہی روزہ کی تکمیل کرتے ہوئے سب کو حیران کردیتے ہیں،ایسے کئی ایک واقعات رمضان میں دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں،ایسا ہی ایک واقعہ عادل آباد کے محلہ بکل گوڑہ میں پیش آیا،جہاں پر ایک پانچ سالہ معصوم بچی نے سحر میں اٹھ کر روزہ رکھنے کی ضد کی اور باضابطہ والدین اور دادی کے ساتھ سحر کرتے ہوئے شدید دھوپ کے باوجود روزہ کی تکمیل کی۔تفصیلات کے مطابق عادل آباد کے محلہ بکل گوڑہ کے رہائشی عمران خان کی دختر “ام کلثوم خان” نے دھوپ کی شددت کے باوجود انتیسواں روزہ رکھا۔والدین اور دادی نے دن بھر ‌نگرانی کی بالآخر افطار کے وقت معصوم کے روزہ رکھنے کی خوشی و مسرت میں مختلف قسم کے پھل منگوائے اور دیگر اشیاء تیار کرتے ہوئے پھولوں کا ہار اور نیا ڈریس پہناکر روزہ افطار کرایا۔رشتہ داروں کو معصوم کے روزہ رکھنے کی اطلاع ملنے پر سبھی افراد خاندان نے خوب دعاؤں سے نواز۔آپ کو بتادیں کہ معصوم روزہ دار صحافی خضر احمد یافعی کو رشتہ میں بھتیجی ہوتی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *