ڈاکٹر محمد عبدالقوی اسسٹنٹ پروفیسر و چیر مین بورڈ آف اسٹیڈیز شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی کو ریاستی تلنگانہ اردو اکیڈمی کی جانب سے یونیورسٹی زمرہ میں ” بیسٹ ٹیچر ایوارڈ”

[]

نظام آباد:07/ اگست ( محمد یوسف الدین خان ) ضلع نظام آباد کے نوجوان معروف قلم کار وادبی شخصیت و محقق ڈاکٹر محمد عبدالقوی اسسٹنٹ پروفیسر وچیرمین بورڈ آف اسٹیڈیز شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی کو یونیورسٹیز کے زمرہ میں ان کی شعبہ درس و تدریس میں غیر معمولی خدمات پر ”بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ“ سے نوازا گیا۔

 

ریاستی تلنگانہ اردو اکیڈمی و محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ کی جانب سے 7 اگست اتوار کی دوپہر سالار ملت سلطان صلاح الدین اویسی آڈیٹوریم اردو مسکن خلوت حیدرآباد میں منعقد ہ ایک پر اثر تقریب میں یہ ایوارڈ    صدر نشین تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈمی خواجہ محمد مجیب الدین، چیرمین اقلیتی کمیشن طارق انصاری ‘ چیرمین اقلیتی مالیاتی کمیشن اسحاق امتیاز اور ڈائریکٹر و سکریٹری تلنگانہ اردو اکیڈمی بی شفیع اللہ کے ہاتھوں ڈاکٹر محمد عبدالقوی اسسٹنٹ پروفیسر وچیر مین بورڈ آف اسٹیڈیز شعبہ اردو تلنگانہ یونورسٹی کو سال برائے

 

2019-2020 کے تحت یونورسٹیز زمرہ میں درس و تدریس کے شعبہ گراں قدر تعلیمی خدمات پر ” بہترین اردو استاد ایورڈ” دیا اور معزز مہمانان نے ان کی گل پوشی و شال پوشی کے ساتھ توصیف نامہ و یاد گارمیمنٹو کے ذریعہ تہنیت پیش کی دوران تہنت چیرمین اقلیتی کمیشن طارق انصاری نے ڈاکٹر عبدالقوی کی تعلیمی میدان میں فرض شناسی کی ستائش کی جس پر مہمانان نے اپنی مسرت کا اظہارکیا ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بے محل نہ ہوگا کہ ڈاکٹر محمد عبدالقوی گزشتہ ایک دہے کے عرصہ سے شعبہ اردو تلنگانہ یونورسٹی ڈچپلی کے علاوہ جامعہ عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد میں بھی چار سالوں تک درس و تدریس کے شعبہ میں اپنی بہترین خدمات انجام دے چکے ۔ وہ دوران طالب علمی بحیثیت ریسرچ اسکالر دو دفعہ لندن انگلینڈ کا دورہ کیا اور لندن میں قیام کے دوران وہ اردو ٹائمز اخبار سے وابستہ رہتے ہوئے اپنے پی ایچ ڈی کے مقالہ کی تکمیل کی۔ جو ان کے لے بڑا اعزاز ہے ۔

 

موصوف کی دو کتابیں ” مغربی دنیا کے اردو اخبارات و رسائل کی علمی و ادبی خدمات ” اور ” عبدالماجد دریابادی بحیثیت صحافی ” بھی منظر عام پر آچکی ۔ اور مخلتف یونورسٹیز کی نصابی کتابوں میں ان کی اسباق بھی کے علاوہ اخبارات وادبی رسائل میں بھی مضامین شائع ہوچکے ہیں ۔ علاوہ ازیں سال گذشتہ تلنگانہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ان کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تفویض کردہ مختلف اڈمنسٹریٹو عہدوں پر فائزہوتے ہوئے اپنی انتظامی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ پیش کرنے پر ڈاکٹر محمد عبدالقوی کو ” یونورسٹی بیسٹ ایمپلائز ایوارڈ ” بھی عطا کیا گیا۔

 

واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالقوی تلنگانہ یونیورسٹی میں اپنے تقرر کے بعد سے ہی مختلف انتظامی عہدوں جن میں پبلک ریلیشن آفیسر، یونورسٹی، چیف وارڈن میسس اینڈ ہاسٹلس، ایڈیشنل کنٹرولر آف اگزامنیشن، ڈائرکٹر اسپورٹس و گیمس، یوتھ ویلفر آفیسر جیسے عہدوں پر اپنی خدمات کو بحسن وخوبی انجام دیتے ہوئے اپنی منفرد شناخت بنائی۔ اور اپنی بہترین تعلیمی و انتظامی کارکردگی کا لوہا منوایا۔ طلباء وطالبات میں بیحد مقبول ہیں ڈاکٹر عبدالقوی شہر نظام آباد کے معروف اسپورٹس پرسن و فٹبال کھلاڑی محمد عبدالباری صاحب مرحوم محکمہ ٹریژری اکاؤنٹس کے فرزند اور محمد عبدالباقی صاحب مرحوم سب ٹریژری آفیسر پھولانگ نظام آبادکے پوتے(نبیرہ) ہوتے ہیں۔ڈاکٹر عبدالقوی کو ” بیسٹ ٹیچر ایوارڈ“ دئیے جانے مختلف سماجی ، ادبی صحافتی حلقوں میں مسرت کا اظہار کرتے انہیں مبارکباد پیش کی جارہی ہے یونیورسٹی راجسٹرار پروفیسر یادگیری ،صدر شعبہ اردو ڈاکٹر گل رعنا ، ڈاکٹر محمد موسی اقبال کے علاوہ اساتذہ اکرام اور طلباء وطالبات نان ٹیچنگ اسٹاف نے بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

 

۔ ڈاکٹر عبدالقوی نے انھیں ” بیسٹ ٹیچر ایوارڈ“دئیے جانے پر صدر اردو اکیڈمی خواجہ محمد مجیب الدین سے اظہار تشکر کیا۔ علاوہ ازیں احمد علی خان سینئر جرنلسٹ و ایگزیکٹو ممبر تلنگانہ اسٹیٹ ورکنگ جرنلسٹ یونین اور اشفاق احمد خان صدر ضلع تلنگانہ اسٹیٹ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن نے اپنے ایک علیحدہ بیان میں ڈاکٹر محمد عبد القوی کو یونیورسٹی زمرہ میں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *