3 کروڑ افراد نے سورج گہن کا نظارہ کیا

[]

حیدرآباد: امریکہ میں پیر کو لاکھوں لوگوں کے لئے آسمان سیاہ ہوگیا چونکہ ملک کے طول و عریض میں کامل سورج گہن چھایا رہا۔ کامل گہن کے لمحات میں چند منٹوں کے لئے سورج‘ چاند کی اوٹ میں مکمل طور پر چھپ کر رہ گیا۔

سورج گہن میکسیکو کے ساحل بحرالکاہل سے شروع ہوکرایک درجن سے زائد ریاستوں ٹیکساس تا مائنے سے ہوتا ہوا شمال مشرق کی سمت بڑھتا گیا اور مشرقی کینڈا کو پہنچ گیا۔ایک اندازے کے مطابق تین کروڑ لوگوں نے کامل گہن کا نظارہ کیا۔

بحرالکاہل ساحل پر کامل سورج گہن کے باعث میکسیکومیں سات برسوں بعد مکمل اندھیرا چھاگیا۔ امریکہ اور کینڈا کو عبور کرنے سے قبل چاند نے زمین اور سورج کے درمیان حائل ہوکر میکسیکو میں سورج کی روشنی کو کامل اندھیرے میں بدل دیا۔

لاکھوں افراد نے اس نادر فلکیاتی نظارہ کا مظاہرہ کیا۔ سورج گہن ایک فلکیاتی عمل ہے جس میں زمین اور سورج کے درمیان چاند حائل ہوکر سورج کی روشنی کو کامل یا جزوی طور پر کرہ ارض پر پہنچنے سے روک دیتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شمالی امریکہ کی تنگ راہداری سے گزرتے وقت سورج کا ماہرین فلکیات اور سائنس دانوں نے سورج گہن کے ایک ایک لمحہ کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *