چیف منسٹر کے قافلہ میں شامل ایک کار کا ٹائر پھت پڑا

[]

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی وقارآباد ضلع کے کوڑنگل کے دورہ پر ہیں۔ حیدرآباد سے کوڑنگل جانے کے دوران چیف منسٹر کے قافلہ میں شامل ایک کار کا ٹائر اچانک پھٹ پڑا۔ تاہم اس واقعہ میں کسی کو چوٹ نہیں آئی۔

ڈرائیور کی چوکسی کے باعث ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ جس سے چیف منسٹر کے سیکیورٹی اہلکاروں نے سکون کی سانس لی۔ عملہ نے فوری طور پر مقامی میکانک کوطلب کر لیا۔

تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی وقارآباد ضلع کے کوڑنگل کا دور پر جا رہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ کے بعد ریونت ریڈی دوسری گاڑیوں کے ساتھ کوڑنگل روانہ ہو گئے۔ کچھ دیر بعد وہ اپنی رہائش گاہ پہنچے جہاں مقامی قائدین اورپارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لئے جمع تھی۔

چیف منسٹر کانگریس قائدین کے ساتھ منڈل سطح پر پارٹی کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس جائزہ میں مختلف منڈلوں کے رابطہ کمیٹی کے قائدین نے شرکت کی۔

بعد میں چیف منسٹر نے پارٹی کے اہم رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ الگ الگ بات چیت کی ریونت ریڈی نے ہر کارکن کو ہدایت دی کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں پارٹی امیدوار کی کامیابی کے لیے کام کریں۔ چیف منسٹر مقامی طور پر جاری مہالکشمی وینکٹیشورا سوامی برہمواتسوم میں بھی شرکت کریں گے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *